ویلنگٹن ٹیسٹ کا تیسرا روز، نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 348 رنز بناکر آئوٹ

اتوار 23 فروری 2020 14:30

ولنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) نیوزی لینڈ کی ٹیم ویلنگٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 183 رنز کی برتری کے ساتھ 348 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

کائل جیمسن 44 اور کولن ڈی گرانڈ ہوم 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ایشانت شرما نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ایشون نے تین جبکہ جسپریت بمرا اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، بھارت نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر4 وکٹوں کے نقصان پر144 رنز بنا لئے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لئے مزید 39 رنز درکار ہیں، اوپنر میانک اگروال 58 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، کپتان ویرات کوہلی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دوسری اننگز میں 19 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، اجنکیا راہانے 25 اور ہنوما وہاڑی 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 23/02/2020 - 14:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :