بھارت کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کریں گے، ٹم سائوتھی

منگل 25 فروری 2020 14:57

بھارت کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کریں گے، ٹم سائوتھی
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کریں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ مین شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو دو ٹیسٹ میچون کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے کیوی فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیادہ خوشی اس بات کی ہوئی کہ بھارت کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مسلسل فتوحات کے تسلسل کو انکی ٹیم نے توڑا ہے۔

سائوتھی نے کہاکہ انکی ٹیم نے مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ جیتنے کے باوجود دوسرے میں آسان نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے اور آخری میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ مشن کلین سویپ مکمل کرنے کے لئے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 14:57:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :