جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر

منگل 25 فروری 2020 15:01

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر
کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل بدھ کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مہمان ٹیم آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں بآسانی 107 رنز سے فتح حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں جنوبی افریقن ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 12 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آج بدھ کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 25/02/2020 - 15:01:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :