رافیل نڈال، سٹین وارینکا اور جان اسنر میکسیکن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 27 فروری 2020 13:46

رافیل نڈال، سٹین وارینکا اور جان اسنر میکسیکن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال، سوئٹزلینڈ کے تھرڈ سیڈڈ سٹانسلاس وارینکا اور امریکہ کے جان اسنر میکسیکن اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جرمنی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروپری کوارٹر فائنل میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی میومیر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سوئس سٹار وارینکا نے ہسپانوی حریف کھلاڑی پیڈرو مارٹینز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے مات دیکر پری کوارٹر فائنل لائن عبور کی۔ امریکی کھلاڑی جان اسنر نے ہم وطن حریف کھلاڑی مارکس گیرون کو 6-3 اور 7-6(7-4) سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں امریکہ کی ٹامی پال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروکو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 27/02/2020 - 13:46:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :