نیوزی لینڈ اور بھارت باہمی ٹیسٹ سیریز، کیوی کھلاڑیوں نے بیٹنگ و بائولنگ کے شعبے میں میدان مار لیا

منگل 3 مارچ 2020 12:50

نیوزی لینڈ اور بھارت باہمی ٹیسٹ سیریز، کیوی کھلاڑیوں نے بیٹنگ و بائولنگ کے شعبے میں میدان مار لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گی باہمی ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ و بائولنگ کے شعبے میں بازی لے گئے، بلے بازوں میں ٹام لیتھم 122 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ بائولنگ میں ٹم سائوتھی نے 14 وکٹیں لیکر میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نیوزی لینڈ کے نام رہی جس میں بیٹنگ اور بائولنگ کے شعبے میں میزبان ٹیم کے کھلاڑی چھائے رہے۔

بلے بازوں میں ٹام لیتھم نے دو میچز کی 4 اننگز میں2 نصف سنچریوں کی مدد سے 40.66 کی اوسط سے 122 رنز بنائے اور سرفہرست رہے، نیوزی لینڈ کے ہی ٹام بلینڈل 117 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے، بھارت کے میانک اگروال 102 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب بائولنگ کے شعبے میں بھی کیوی بائولر چھائے رہے، ٹم سائوتھی 14 وکٹیں لیکر بازی لے گئے، نیوزی لینڈ کے ہی ٹرینٹ بولٹ 11 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ہی جیمیسن 9 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
وقت اشاعت : 03/03/2020 - 12:50:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :