رونالڈو اپنے ہوٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہسپتال میں تبدیل کرنے کسی منصوبے سے واقف نہیں ، ترجمان

ہمارا ہوٹل ہے، اور ہم اسے ہسپتال میں تبدیل نہیں کر رہے اور یہ ہمیشہ ایک ہوٹل ہی رہے گا، سوشل میڈیا پر خبروں کی وضاحت

پیر 16 مارچ 2020 14:27

رونالڈو اپنے ہوٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہسپتال میں تبدیل کرنے کسی منصوبے سے واقف نہیں ، ترجمان
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانورونالڈو نے کہا ہے کہ رونالڈو اپنے ہوٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہسپتال میں تبدیل کرنے کسی منصوبے سے واقف نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے ہوٹل کو کووڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لیے اسپتال میں تبدیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا سمیت متعدد پلیٹ فارم پر بغیر کسی تحقیق کے تیزی سے پھیلی اور لوگوں کی جانب سے فٹ بالر رونالڈو کے اس اقدام کو خوب سراہا جانے لگا۔اب رونالڈو کے لزبن میں ہوٹل کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ رونالڈو اپنے ہوٹل کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ہسپتال میں تبدیل کرنے کسی منصوبے سے واقف نہیں ہیں۔

ہوٹل ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمارا ہوٹل ہے، اور ہم اسے ہسپتال میں تبدیل نہیں کر رہے اور یہ ہمیشہ ایک ہوٹل ہی رہے گا۔خیال رہے کہ پرتگال میں 200 سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ فٹ بالر رونالڈو کو بھی میڈیرا میں اس وقت قرنطینہ میں رکھا گیا ہے کیونکہ ان کے ایک ٹیم ممبر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وقت اشاعت : 16/03/2020 - 14:27:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :