دنیائے فٹبال کا معروف نوجوان کھلاڑی انتقال کرگیا

پیٹر وٹنگھم بیری کے ایک پب میں گرنے سے سر میں چوٹ کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 مارچ 2020 17:41

دنیائے فٹبال کا معروف نوجوان کھلاڑی انتقال کرگیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ2020ء ) معروف برطانوی فٹ بال پلیئر پیٹر وٹنگھم 35 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹر وٹنگھم گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں تھے، انہیں بیری کے ایک پب میں گرنے کے باعث سر میں چوٹ لگی تھی۔ پیٹر وٹنگھم فٹ بال کلب کارڈیف سٹی کی طرف سے مڈ فیلڈر کے طور پر کھیلتے رہے ہیں ، وہ آسٹن ولا کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

کارڈیف سٹی کلب کی جانب سے پیٹر وٹنگھم کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے مداحوں کو لامحدود دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ پیٹر وٹنگھم 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی موت سے ہم دل شکستہ ہیں۔پیٹر وٹنگھم نے 2007ء میں ساڑھے تین لاکھ پاﺅنڈ کے عوض کارڈیف سٹی فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدہ کیا، وہ کلب کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے کارڈیف سٹی کی جانب سے 459 میچز میں 98 گولز سکور کیے۔ انہوں نے 2017ء میں بلیک برن روورز کو جوائن کیا اور 2018ء میں پروفیشنل فٹ بال سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔                                                                                                                      
وقت اشاعت : 20/03/2020 - 17:41:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :