یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی اسپتال میں تبدیل کردیاگیا

منگل 31 مارچ 2020 23:32

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کردیاگیا۔امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد ہسپتال کم پڑگئے ہیں، اسی مقصد کے لیے ٹینس کورٹس کو اب ہنگامی طورپر کورونا کے مریضوں کے لیے عارضی گھر کی سہولت دی گئی ہے جہاں میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں انہیں رکھا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

اگست میں ان کورٹ پر یو ایس اوپن گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوتے ہیں، ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع ایک بہت بڑے کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کیے جائیں گے، جن کو شہر میں خدمات انجام دینے والے میڈیکل اور دوسرے اسٹاف میں تقسیم کیاجائے گا۔
وقت اشاعت : 31/03/2020 - 23:32:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :