ایمان ہمیشہ خوف سے بڑا ہونا چاہیے، ثانیہ مرزا

جمعرات 2 اپریل 2020 23:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انسان کا ایمان اس کے خوف سے بڑا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا ایمان آپ کے خوف سے بڑا ہونا چاہیے۔ثانیہ مرزا کے اِس ٹوئٹ پرٹوئٹر صارفین نے جواب دیتے ہوئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔قمر چیمہ نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اِس طرح سے ہی لوگ زندہ رہیں گے اور یہ علاج ہماری مذہبی کتاب میں بھی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایمان کا ہونا لازمی ہے لیکن اِس سے پہلے ہمیں سمجھدار بننا چاہیے۔
وقت اشاعت : 02/04/2020 - 23:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :