ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ریکٹ تھامے تصویر سوشل میڈیا پرجاری کردی

اذہان اپنی والدہ کی طرح ٹینس پلیئر بنیں گے یا اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کھیلیں گے، نئی بحث شروع

جمعرات 9 اپریل 2020 16:15

حیدرآباد دکن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان کی نئی تصویر شیئر کردی جس میں اس نے ریکٹ اٹھایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے اذہان کی جو تصویر شیئر کی اس میں وہ ریکٹ تھامے سوچ میں گم دکھائی دے رہا ہے، پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کمنٹس میں لکھا کہ ماشاء اللہ یہ بہت پیارا ہے۔شائقین میں اب یہ بحث ہورہی ہے کہ اذہان اپنی والدہ کی طرح ٹینس پلیئر بنیں گے یا اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کھیلیں گے۔
وقت اشاعت : 09/04/2020 - 16:15:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :