چیلسی اور انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر پیٹر بونیٹی 78 سال کی عمر میں چل بسے

منگل 14 اپریل 2020 11:52

چیلسی اور انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے سابق گول کیپر پیٹر بونیٹی 78 سال کی عمر میں چل بسے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2020ء) چیلسی اور انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی اور مایہ ناز گول کیپر پیٹر بونیٹی طویل علالت کے بعد 78 سال کی عمر میں چل بسے۔

(جاری ہے)

پیٹر بونیٹی کو چیلسی نے "1960 اور 1970 کی دہائی کا گول کیپنگ سپر اسٹار" اور "ہر دور کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک" ہونے کے اعزازات سے نوازا تھا۔وہ انگلینڈ کے 1966 ورلڈ کپ جیتنے والے سکواڈ کا بھی حصہ تھے۔
وقت اشاعت : 14/04/2020 - 11:52:34