دبئی سپورٹس سٹی انگلش ڈومیسٹک سمیت بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لئے تیار
انگلش کرکٹ سیزن کی میزبانی دی جاتی ہے تو ہمارے لیے بیحد خوشی کی بات ہوگی: سربراہ دبئی سپورٹس سٹی کرکٹ سلمان حنیف
ذیشان مہتاب جمعہ 1 مئی 2020 15:30
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی2020ء) انگلش ڈومیسٹک سمیت بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لئے دبئی ہمیشہ سے تیار ہے ۔دبئی سپورٹس سٹی کرکٹ کے سربراہ سلمان حنیف نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں انگلش کرکٹ سیزن کی میزبانی دی جاتی ہے تو ان کے لئے یہ بے حد خوشی کی بات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کروناوائرس کی وجہ سے کرکٹ کی تمام تر سرگرمیوں کو یکم جولائی تک معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہےکہ متاثر شدہ سیریز اور ڈومیسٹک میچز کے لئے دوبئی سمیت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مقامات پر کرانے کی آپشن بھی زِیرغور ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کی نسبت یہاں حالات کافی حد تک کنٹرول میں ہیں جب کہ لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کر دی گئی ہے اور یہاں کرکٹ کے لئے موسم بھی سازگار ہے ۔ اگر انہیں انگلش کرکٹ کی میزبانی کا موقع ملتا ہے تو دوبئی سپورٹس سٹی ہمیشہ کی طرح تمام تر سہولیات فراہم کرے گا تاکہ اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 01/05/2020 - 15:30:18
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال