aاٹلی، قرنطینہ اختیار کیے باشندوں کیلئے میوزکل شو

اتوار 3 مئی 2020 20:15

nروم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2020ء) اٹلی کے دارالحکومت روم میں فنکاروں نے قرنطینہ اختیار کیے باشندوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے میوزکل شو کا انعقاد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی عالمی وبائ نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، اِس جان لیوا وبائ سے اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس خطرناک صورتحال نے جہاں لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے وہیں وہ ایک دوسرے کی ہمت بڑھانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کے دارالحکومت روم میں فنکاروں نے گھروں میں قرنطینہ کیے لوگوں کا حوصلے بلند کرنے کے لیے اپارٹمنٹ کے میدان میں میوزکل شو منعقد کیا جس میں فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کے ساتھ اپنی ا?واز کا جادو جگایا وہیں کامیڈین نے اپنے لطیفوں سے شہریوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اٹلی میں 28 ہزار سے زائد اموات اور2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 84 ہزار 176 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 03/05/2020 - 20:15:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :