ایف اے فٹ بال کپ پریمئر لیگ کے مقابلے 17جون سے شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 30 مئی 2020 17:34

ایف اے فٹ بال کپ پریمئر لیگ کے مقابلے 17جون سے شروع کرنے کا فیصلہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء)ایف اے فٹ بال کپ پریمئر لیگ کے مقابلے آئندہ ماہ کی 17تاریخ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق 17جون کو دو میچز ہوں گے جس میں پہلے میچ میں آسٹن ویلا اورشیفیلڈ یونائٹیڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی اورآرسنل کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی ۔ لیگ میچز کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کوارٹرفائنل 27او ر28جون کو شیڈول کئے گئے ہیں۔سیمی فائنلز 18اور 19جولائی جبکہ لیگ کا فائنل یکم اگست کو کھیلاجائے گا۔
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 17:34:36