ڈپٹی کمشنر سے سابق ورلڈ چمپیئن محمد سجاد ‘ اسجد اقبال کی ملاقات

بدھ 3 جون 2020 17:06

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ سے سابق ورلڈ سنوکر چمپیئن محمد سجاد او راسجد اقبال نے ان سے دفتر میں ملاقات کی ۔ قومی کھلاڑیوں کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر کو سنوکر کلب کو کھولنے کیلئے ایس اوپیز تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے دونوں قومی کھلاڑیوں کی ملکی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سرگودہا جیسے علاقوںکیلئے دو سنوکر ورلڈ چمپین ایک بڑا اعزاز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سنوکر کے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کروایا جائیگا ۔ انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی کہ جمنیزیم میں سنوکر ٹیبل کی دستیابی کو یقینی بنا کر محمد سجاد اور اسجد اقبال کی خدمات حاصل کی جائیں او رمقامی ٹیلنٹ کو تلاش کر کے ایسے کھلاڑیوں کی راہنمائی حاصل کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کورونا کو شکست دینے کے بعد ہمارے میدان ایک بار پھر آباد ہوںگے او رہمارے قومی ہیرو دنیا میں ملک وقوم کانام روشن کریںگے۔
وقت اشاعت : 03/06/2020 - 17:06:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :