کرس ڈینٹ کا گلاسٹر شائر کے ساتھ تین سالہ معاہدہ طے پاگیا

جمعہ 5 جون 2020 10:55

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کرس ڈینٹ نے گلاسٹر شائر کاؤنٹی کے ساتھ تین سالہ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال چیمپین شپ کے ڈویژن ون میں کاؤنٹی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 2023ء سیزن کے اختتام تک کاؤنٹی کو اپنی موجودگی کی یقین دہانی کروا دی تھی۔

(جاری ہے)

ڈینٹ نے کہا ہے کہ میں کلب کے ساتھ تین سالہ معاہدہ پر دستخط کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گلاسٹر شائر کی طرف سے کھیلنا اچھا لگتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک عمدہ سکواڈ موجود ہے جو آنے والے سالوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے مزید فتوحات حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ میں توسیع میرے لیے ایک خوشگوار امر ہے۔ انہوں نے کہا میری کوشش ہوگی کہ اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کو فتوحات دلا سکوں۔
وقت اشاعت : 05/06/2020 - 10:55:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :