سائوتھمپٹن ٹیسٹ، ویسٹ انڈین بائولرز کی عمدہ بائولنگ، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز بناکر آئوٹ، دوسرے روز خراب روشنی کے باعث کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنالئے تھے اور میزبان ٹیم کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 147 رنز کی ضرورت تھی، کپتان بین سٹوکس نے 43 رنز بنائے، مہمان ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 اور شینن گیبریل نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

جمعہ 10 جولائی 2020 00:00

سائوتھمپٹن ۔ 9 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر اور شینن گیبریل کی شاندار بائولنگ کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم سائوتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز 204 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے خراب روشنی کے باعث دوسرے روز میچ ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنالئے تھے اور اس کو انگلینڈ کی ٹیم کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 147 رنز کی ضرورت تھی، انگلینڈ کی طرف سے پہلی مرتبہ کپتانی کرنے والے آل رائونڈر بین سٹوکس نے 43، جوز بٹلر 35 ، ڈوم بیس نے ناقابل شکست 31 اور رورے برنز نے 30 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 جبکہ شینن گیبریل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

یہ جیسن ہولڈر کی ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کی بہترین بائولنگ ہے۔ میچ کا دوسرا روز بھی خراب روشنی سے متاثر ہوا۔ انگلینڈ کی طرف سے واحد وکٹ جیمز اینڈرسن نے حاصل کی۔ جمعرات کو ساؤتھمپٹن میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 35 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو رورے برنز 20 اور جو ڈینلے 14 رنز پر کھیل رہے تھے۔

ویسٹ انڈین بائولرز نے دوسرے روز شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم انکے سامنے بے بس نظر آئی۔ جو ڈینلے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 18 رنز بناکر شینن گیبریل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رورے برنز 30، زیک کرولی 10، اولی پوپ 12، کپتان بین سٹوکس 43، جوز بٹلر 35، جوفرا آرچر صفر، مارک ووڈ 5، جیمز اینڈرسن 10 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

ڈومینک بیس نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے۔ یوں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 جبکہ شینن گیبریل نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی طرف سے کریگ براتھویٹ اور جان کیمپ بیل نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 43 رنز بنائے، اس موقع پر جان کیمپ بیل 28 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آ?ٹ ہوگئے۔

میچ کے دوسرے روز 69 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ خراب روشنی کی وجہ سے جب کھیل روکا گیا تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنالئے تھے اور اسکو انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 147 رنز کی ضرورت تھی، انگلینڈ کی طرف سے واحد وکٹ جیمز اینڈرسن نے حاصل کی۔ کریگ براتھویٹ 20 اور شائی ہوپ 3 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔
وقت اشاعت : 10/07/2020 - 00:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :