مجیب الرحمن بھٹی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ناملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے

بدھ 29 جولائی 2020 14:24

مجیب الرحمن بھٹی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ناملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) مجیب الرحمن بھٹی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن( فیصل آباد) کی ناملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ چوہدری خلیل احمد اولک سیکرٹری ہونگے، گذشتہ روز ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ناملائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں مجیب الرحمن بھٹی، فرخ نواز گل اور محمد آصف محمود نے شرکت کی ، اجلاس میں مجیب الرحمن بھٹی کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے اور چوہدری خلیل احمد اولک کو کمیٹی کا سیکرٹری بھی مقرر کیا گیا ہے
وقت اشاعت : 29/07/2020 - 14:24:00