سکواش کے عالمی چیمپن جان شیر خان کی کمر کا آپریشن مکمل،صحت بہتر ہونا شروع

وسائل موجودگی کے باوجودپاکستان میں آپریشن کروانے کو ترجیح دی، عالمی چیمپئن

جمعرات 30 جولائی 2020 21:08

سکواش کے عالمی چیمپن جان شیر خان کی کمر کا آپریشن مکمل،صحت بہتر ہونا شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2020ء) سکواش کے پاکستانی عالمی چیمپن جان شیر خان کی کمر کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ جس کے بعد جان شیر خان کی صحت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عالمی چیمپن جان شیر خان کی بدھ کی کے روز کمر میں شدید درد کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں مقامی ہسپتال لیجایا گیا۔ جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ جو کامیابی سے مکمل ہوگیا تھا۔ آپریشن کے حوالے سے جان شیر خان کا کہنا ہے وسائل کی موجودگی کے باوجود انہوں نے پاکستان میں آپریشن کروانے کو ترجیح دی کیونکہ پاکستان میں دنیا کے بہترین پاکستانی ڈاکٹرز موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 30/07/2020 - 21:08:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :