ایشلگ بارٹی کا یو ایس اوپن کھیلنے سے انکار

کھیل سے بے حد لگائوہے مگر کورونا کا خدشہ بھی ہے ۔ ایشلگ بارٹی

جمعہ 31 جولائی 2020 11:52

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء) ویمن ٹینس ورلڈ نمبر ون آسٹریلوی پلئیر ایشلگ بارٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر یو ایس اوپن کھیلنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشلگ بارٹی نے کہا کہ وہ ویسٹرن اور سدرن اوپن کھیلنے کے لیے اس سال امریکا نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انہیں کھیل سے بے حد لگائوہے مگر کورونا کا خدشہ بھی ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ مشکل فیصلہ کر نا پڑا ہے، اب وہ آئندہ سال یو ایس ٹینس کے لیے جائیں گی۔ایشلگ بارٹی نے کہا کہ فرینچ اور ڈبلیو ٹی اے یورپی ٹوئرز سے متعلق وہ آئندہ چند ہفتوں میں فیصلہ کریں گی۔واضح رہے کہ یو ایس اوپن اس سال 31 اگست سے شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 11:52:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :