برازیل فٹ بال ٹیم الیکٹرونک تھرمامیٹر کو گن سمجھ بیٹھے، دونوں ہاتھ پر اٹھا لئے

جمعہ 31 جولائی 2020 11:52

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2020ء)برازیل فٹ بال ٹیم کے رکن الیکٹرونک تھرمامیٹر کو اصل گن سمجھ بیٹھے، تھرمومیٹر کو سامنے دیکھ کر دونوں ہاتھ اوپر اٹھا لئے۔

(جاری ہے)

فٹ بال میچ سے قبل بس سے اترنے والے ارکان کے درجہ حرارت چیک کئے جارہے تھے ،جیسے ہی الیکٹرانک تھرما میٹر ٹیم کے ایک ممبر کی جانب کیا گیا تو اس نے اسے گن سمجھا اور ہڑبڑاہٹ میں اپنے ہاتھ اوپر کرلئے۔صورتحال کا اندازہ ہونے پر کچھ سیکنڈ بعد ہی اپنے دونوں ہاتھ نیچے کرلئے۔
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 11:52:41