ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار ڈریو میکنٹائر کو گہرا صدمہ

گزشتہ روز میں نے اپنی بیٹی (پائپر) پالتو بلی کو کھو دیا: ریسلر کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 31 جولائی 2020 18:17

ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار ڈریو میکنٹائر کو گہرا صدمہ
نیویارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جولائی 2020ء ) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر ڈریو میکنٹائر گہرے صدمے سے دوچار ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ چیمپئن ڈریو میکنٹائر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اطلاع دی کہ ’گزشتہ روز میں نے اپنی بیٹی (پائپر) پالتو بلی کو کھو دیا۔

(جاری ہے)

‘ ڈریو میکنٹائر نے لکھا کہ ’اگر آپ کے پاس ایک پالتو جانور ہے تو ایک لمحے کو بھی تاخیر نہ کریں، وہ لوگوں سے بہتر ہوتے ہیں جب بھی آپ انہیں چھوڑیں انہیں یہ بتائیں کہ آپ کو ان سے پیار ہے۔‘ معروف ریسلر نے کہا کہ ورنہ آپ کو پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا، ہر لمحے پالیں، پائپر، ہماری زندگی کو روشن کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ‘۔
واضح رہے کہ ڈریو میکنٹائر چند روز قبل ہی سب سے طویل عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے پاس رکھنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ علاوہ زیں ریسلر رینڈی اورٹن نے ڈریو میکنٹائر سمر سلیم میں چیلنج دیا ہے جس میں دونوں حریف آمنے سامنے ہوں گے۔                                                                                  
وقت اشاعت : 31/07/2020 - 18:17:44