بابراعظم کی تکنیک دیکھ کر این بشپ کو سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگی

نئے پیسرز کی کھیپ دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ بولنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنیوالا ہے :سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 اگست 2020 13:24

بابراعظم کی تکنیک دیکھ کر این بشپ کو سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2020ء ) ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی تکنیک دیکھ کر این بشپ کو سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگی۔ 52 سالہ سابق ویسٹ انڈین پیسر کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے کیریئر کے دوران ٹنڈولکر کو بولنگ کرنے کا موقع ملا، سابق بھارتی کپتان تکنیکی طور پر سب سے بہتر تھے، وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے، یہی بات ویرات کوہلی اور بابراعظم کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر بشپ نے کہا کہ جسپریت بمرا ہر فارمیٹ کے تقاضوں میں خود کو ڈھال لیتے ہیں، کاگیسو ربادا غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، نئے پیسرز کی کھیپ دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ بولنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنے والا ہے۔ یاد رہے کہ بابر اعظم کی بہترین فارم کی وجہ سے ان کا بھارتی کپتان کےساتھ موازنہ کیا جارہا ہے لیکن بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ابھی بھارتی کپتان کے برابر پہنچنے تک کافی محنت کرنا ہوگی، وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، میں ابھی بھی ان سے پیچھے ہوں، میں ان جیسا بننے اور اپنے ملک کیلئے مزید فتوحات حاصل کرنے کیلئے محنت کرتا رہوں گا۔                                                                        
وقت اشاعت : 10/08/2020 - 13:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :