مانچسٹر یونائیٹڈ اور انٹر میلان کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 11 اگست 2020 11:59

مانچسٹر یونائیٹڈ اور انٹر میلان کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) مانچسٹر یونائیٹڈ اور انٹر میلان کی ٹیمیں یورپا فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ کوپن ہیگن اور بایر لیور کوزن کی ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ یورپا فٹ بال کپ کا 49 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے۔

جرمنی میں کے رائن اینرجی اسٹیڈین سٹیڈیم، کولوں میں کھیلے گئے یورپا فٹ بال کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور انٹر میلان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کھیل ختم ہونے تک بھی کوئی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی جس پر دونوں ٹیموں اضافی وقت دیا گیا جس پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے برونو فرنینڈز نے 95 منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں انٹرمیلان کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد بایر لیور کوزن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فاتح ٹیم کی طرف سے بریلا اور لوکاکو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بایر لیور کوزن کی طرف سے واحد گول ہورٹز نے سکور کیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ پہلا سیمی فائنل میچ 16 اگست جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ 21 اگست کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 11:59:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :