ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، ولیمز سسٹرز کا فاتحانہ آغاز

بدھ 12 اگست 2020 11:50

ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، ولیمز سسٹرز کا فاتحانہ آغاز
لیکسنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) امریکہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے ٹاپ سیڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا جبکہ امریکہ کی سلونی سٹیفنز ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں لیکسنگٹن میں آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن برنارڈا پیرا کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں امریکہ کی ہی وینس ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں سرینا ولیمز کا مقابلہ انکی بڑی بہن وینس ولیمز سے ہوگا۔ فرانسیسی ٹینس سٹار لیلہ اینی فرنینڈز نے پہلے رائونڈ میچ میں امریکہ کی سوینتھ سیڈ سلونی سٹیفنز کو 6-3 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 11:50:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :