لنکا پریمیر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن رواں سال نومبر کے وسط تک ملتوی

بدھ 12 اگست 2020 12:02

لنکا پریمیر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن رواں سال نومبر کے وسط تک ملتوی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے اعلامیے کے مطابق لنکا پریمیر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کو رواں سال نومبر کے وسط تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ لنکا پریمیر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 28 اگست سے 20 ستمبر تک شیڈول تھا جس کو عالمگیر وبائی بیماری کووڈ۔19 کی وجہ سے مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے وزارت صحت کے حکام سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

توقع کی جارہی ہے کہ لنکا پریمیر لیگ میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی، کولمبو سپر کنگز، دمبولا کیپیٹلز، گال لائنز، جافنا سن رائزرز اور کینڈی رائلز شامل ہیں۔ ان پانچ ٹیموں کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی امید کی جا رہی ہے۔ یہ میچز پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، رنگری دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور سوریہ ویوہ مہندرا راجاپکسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں۔ لنکا پریمیر لیگ کے ابتدائی ایڈیشن میں 23 میچز چار مختلف مقامات پر کھیلے جانے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 12:02:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :