ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند بات ہے، رانا اسد تنویر ہے،

ْحکومت کی جانب سے کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، گفتگو

ہفتہ 15 اگست 2020 14:39

ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند بات ہے، رانا اسد تنویر ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2020ء) ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے مایہ ناز کھلاڑی انجینئر رانا اسد تنویر نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونا خوش آئند بات ہے اور حکومت کی جانب سے کھیلوں کی ترقی کیلئے گراس روٹ سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک میں کرونا وائرس کے باعث معطلی کے بعد کھیلوں کو بحال کرنا خوش آئند بات ہے، کرونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا پریشان تھی تاہم اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس وبا پر ملک میں کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے، اس وبا پر قابو پانے میں حکومت کا کردار قابل تعریف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا ہوگا، گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے ایک سوال کے جواب میں اسد تنویر نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جو کہ آج کل نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کھیلیں ترقی پاسکیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 14:39:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :