مانچسٹر سٹی کا لیونل میسی کو خریدنے پر غور
ایسا تبھی ہوسکتا ہے جب بارسلونا کے فارورڈ اپنی دستیابی ظاہر کریںگے:برطانوی میڈیا،ارجنٹائنی سٹار کھلاڑی کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں:سابق مالک انٹر میلان ماسیمو موراتی،ہمارا کلب سٹار فٹبالر کو خوش آمدید کہے گا:سربراہ پیرس سینٹ گرمین تھومس ٹچیل
ذیشان مہتاب بدھ 26 اگست 2020 15:47
مانچسٹر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26اگست 2020ء ) برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی، ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا اور ارجنٹینا کے 33 سالہ سٹار فٹبالر لیونل میسی کو خریدنے پر غور کررہی ہے تاہم برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسا اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ اگر بارسلونا کے فارورڈ اپنی دستیابی ظاہر کریں گے۔ اطالوی فٹبال کلب انٹر میلان کے سابق مالک ماسیمو موراتی کا کہنا ہے کہ ان کا سابق کلب لیونل میسی کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ گرمین کے سربراہ تھومس ٹچیل کا کہنا ہے کہ ان کا کلب میسی کو خوش آمدید کہے گا تاہم انہیں یقین ہے کہ لیونل میسی بارسلونا میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔ برطانوی سپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میسی بارسلونا میں رہتے ہوئے ہی اپنے کیرئیر کو خیرباد کہیں گے، میسی مسٹر بارسلونا ہیں۔
سٹار ہسپانوی کھلاڑی کا سیزن انتہائی مایوس کن طور پر اختتام پذیر ہوا جہاں ان کی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں 8 گولز سے شکست ہوئی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/08/2020 - 15:47:31
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 مئی سے شروع ہونگے
-
کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، شاہد اسلام
-
رائے انتخاب علی کی ماشا یونائیٹڈ فٹ بال کے کھلاڑیوں کو نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نیوی کے خلاف کامیابی پر مبارکباد
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے چیف ایگزیکٹو رائے انتخاب علی کی مبارکباد باد