ریاض 20/20 کرکٹ کے تيسرے ایڈیشن میں جمعرات کو لاہور سلطانز  نے  ریاض فایٹرز کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 28 اگست 2020 15:03

ریاض 20/20 کرکٹ کے تيسرے ایڈیشن میں جمعرات کو لاہور سلطانز  نے  ریاض فایٹرز کو 16 رنز سے شکست دے دی ہے
دمام الخبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،چوہدری فاروق سلہری) جہاں بات ہو کھیل کی تو کرکٹ کا نمبر سب سے پہلے آتا ھے اور کرکٹ کے شائقین اپنی ٹیم کا جزبہ بڑہانے کےلیے اپنے من پسند کھلاڑی کو سپورٹ کرتے ھیں لیکن آج کے میچز میں ایسے لگ رہا تھا کے سب کے دل کی دہڑکن بس لاہور سلطانز ہی ہیں ریاض  فایٹر اور لاہور سلطانز ہوئے آمنے سامنے لیکن لاہور سلطانز کے سامنے ریاض فایٹرز کی ایک نا چلی .

(جاری ہے)

لاہور سلطانز نے کی جیت اپنے نام  تین سفر سے ٹاس جیت کر ریاض فایٹرز نے مقابل ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور سلطانز کے اوپنرز یاسرغفور چوہدری اور عمران یونس نے اپنی ذمہ درانہ اوپننگ   شراکت سے 59 رنز بغیر کسی نقصان کے مکمل کیئے ریاض فایٹرز کے باؤلرز نے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر صرف تین کھلاڑیوں کو ہی پویلین تک پہنچا سکے،باری کے اختتام تک لاہور سلطانز  نے174 رنز کا ناقابلِ شکست ھدف کھڑا کر دیا تھا جس میں یاسر چودھری 80 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عمران یونس 33 ابرار بٹ 38 اور ماجد خان 22 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جواب میں ریاض فایٹرز 20 اورز کے اختتام پے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پے صرف 158 رنز بنا سکی، آخر میں یاسر غفور چودھری کو مین آف دی میچ بھی دیا گیا یاد رہے دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز  لاہور سلطانز نے تین سفر سے اپنے نام کی اور نبیل کو ایک بار جبکہ یاسر غفور چودھری کو 2بار مین آف دی میچ قرار دیا گیا.
وقت اشاعت : 28/08/2020 - 15:03:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :