ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہوگا یا نہیں؟ دوٹوک مؤقف سامنے آگیا

2021ء میں کرونا رہے یا نہ رہے ہم کھیل کا آغاز کردیںگے: نائب صدر اولمپک کمیٹی جان کوٹس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 ستمبر 2020 17:24

ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہوگا یا نہیں؟ دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 ستمبر 2020ء ) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021ء میں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہرصورت یقینی بنائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جان کوٹس کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کے کھیل اگلے سال جولائی میں نئے شیڈول کے تحت ہوں گے، مذکورہ تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2021ء میں کرونا رہے یا نہ رہے ہم کھیل کا آغاز کردیں گے، ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کرونا کے خلاف فتح ہوگی، اولمپکس کے مقابلے عالمی جنگوں میں بھی ختم نہیں کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے اولمپکس کی نئی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021ء میں ہوں گے، پہلے یہ مقابلے رواں برس 24 جولائی میں شیڈول تھے البتہ جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نئی تاریخوں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ کئی سپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اولمپکس کا انعقاد مشکل ہے، اس کی بڑی وجہ بے قابو مہلک وائرس ہے۔                                                                                 
وقت اشاعت : 08/09/2020 - 17:24:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :