آل اسلام آباد رینکنگ جوڈو چیمپئن شپ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا

پیر 21 ستمبر 2020 11:39

آل اسلام آباد رینکنگ جوڈو چیمپئن شپ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل اسلام آباد رینکنگ جوڈو چیمپئن شپ 10 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اسلام آباد جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر ظریف احمد نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور چیمپئن شپ میں اسلام آباد کے مرد کھلاڑی دس مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں 45 کلو گرام، 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 66 کلوگرام، 73 کلوگرام، 81 کلوگرام، 90 کلوگرام،100 کلوگرام اوراوپن کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 11 اکتوبر کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ عمران خان درانی چیف آرگنائزر کے فرائض انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 21/09/2020 - 11:39:24