سرفراز احمد کی سورۃ فاتحہ کی تلاوت،ننھے بیٹے کی دعا،ویڈیو وائرل

سابق کپتان جو حافظ قرآن بھی ہیں ،نے نہایت خوبصورت آواز میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی،انکابیٹا بھی ساتھ ساتھ جتنا ممکن ہوسکا پڑھتا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 ستمبر 2020 16:02

سرفراز احمد کی سورۃ فاتحہ کی تلاوت،ننھے بیٹے کی دعا،ویڈیو وائرل
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی تو اس کے اختتام پر ان کے بیٹے نے از خود دعا کروا دی۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ سرفراز احمد جو حافظ قرآن بھی ہیں ،نے نہایت خوبصورت آواز میں سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی،ان کا ننھا بیٹا بھی ساتھ ساتھ جتنا ممکن ہوسکا پڑھتا گیا ۔

(جاری ہے)

سورۃ کے اختتام پر سرفراز احمد نے جیسے ہی دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو ان کے بیٹے نے اپنے ہاتھ آگے بڑھا کر کہا کہ اب میں پڑھوں گا، اس پر سرفراز نے کہا کہ آپ پڑھو۔ بیٹے نے ہاتھ اٹھاکر دعا مانگی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ،ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔
سوشل میڈیا پر کرکٹرز سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے پسند کیا ہے۔ سر فراز احمد کے بیٹے عبداللہ کا شوق بھی دیدنی تھا،ویڈیو کے ساتھ جمعہ مبارک لکھا گیا ہے ۔                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 16:02:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :