پہلی آن لائن جمناسٹک کوچنگ ورکشاپ شروع

ہفتہ 26 ستمبر 2020 12:47

پہلی آن لائن جمناسٹک کوچنگ ورکشاپ شروع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روز پہلی آن لائن جمناسٹک کوچنگ ورکشاپ شروع ہوگئی۔ورکشاپ کا افتتاح پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت نے کیا۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے 500 سے زائد جمناسٹک کے کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل پرویز احمد، شہزاد قاضی، محمد فاروق، نذر محمد، عمیر خان، محمد مستقیم اور فیصل فیاض ورکشاپ کے شرکائ کو مختلف امور پر لیکچرز دیں گے، ورکشاپ کی اختتامی تقریب 27 ستمبر کو رات 9 بجے ہوگی۔ جس کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری خالد محمود ہونگے
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 12:47:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :