ایک روزہ آئی کے اے اوپن کراٹے کوچنگ اینڈ تربیتی کیمپ کل ہوگا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 12:47

ایک روزہ آئی کے اے اوپن کراٹے کوچنگ اینڈ تربیتی کیمپ کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایش( آئی کے ای) اور پی او ایف واہ کے تعاون سے ایک روزہ آئی کے اے اوپن کراٹے کوچنگ اینڈ تربیتی کیمپ کل اتوار کو پی او ایف سپورٹس کمپلکس جمنازیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تربیتی کیمپ میں کراٹے فائیٹ اور کاتا کی ٹرینگ عالمی کراٹے فیڈریشن کے قوانین کے مطابق دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی او ایف واہ اوپن کراٹے چیمپیئن شپ 17 اکتوبر کو منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 12:47:40