اپنی پرفارمنس سے مایوس نہیں، فٹنس اور فارم بھی اچھی ہے، جلد کامیابیوں کا سفر شروع کردوں گی ،ماریہ شراپووا

منگل 28 جنوری 2014 13:48

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء)عالمی نمبر پانچ ٹینس سٹار ماریہ شراپووا نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے مایوس نہیں، فٹنس اور فارم بھی اچھی ہے، جلد کامیابیوں کا سفر شروع کردوں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فرنچ اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں میرا ریکارڈ بہت اچھا ہے امید ہے یہاں میں فاتح بن جاؤں گی۔

(جاری ہے)

فی الحال ٹینس کورٹس سے وقفہ ہے۔ پیرس میں اپنی ٹافیوں کو متعارف کرانے آئی ہوں۔ اس کے بعد سوچی کے سرمائی اولمپکس میں ٹی وی کمنٹری کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوچی میں ابتدائی زندگی کے چھ سال گذارے، وہ میرا گھر ہے، جہاں اب بھی میرے بہت سارے دوست رہتے ہیں۔ میں اپنے تبصروں میں دنیا کے سامنے سوچی کا نیا روپ لانے کی کوشش کروں گی۔

وقت اشاعت : 28/01/2014 - 13:48:32