انگلش پریمیئر لیگ،لیورپول اور آسٹن ولا نے اپنے میچز جیت لیے

منگل 29 ستمبر 2020 23:37

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء)انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے دلچسپ مقابلے کے بعد آرسنل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا جبکہ آسٹن ولا نے فلہم کے خلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیر لیگ کے آرسنل اور لیورپول کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا، 25 ویں منٹ میں آرسنل نے برتری حاصل کی تاہم تین منٹ بعد ہی Man نے گول برابر کر دیا اور 34ویں منٹ میں رابرٹسن نے لیورپول کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف میں بھی حریف ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے، 88ویں منٹ میں جوٹا نے گول بناکر لیورپول کو تین۔ایک سے کامیابی دلا دی۔ایک اور میچ میں آسٹن ولا نے فلہم کو آٹ کلاس کر دیا۔ آسٹن ولا نے ابتدائی 15 منٹ میں ہی دو گول داغ دئیے۔دوسرے ہاف میں آسٹن ولا نے ایک اور گول بنا کر میچ تین۔صفر سے جیت لیا۔
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 23:37:35