پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ

منگل 29 ستمبر 2020 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میںآرایم جی ماروکس کے کپتان کی قائدانہ صلاحتوں کے بدولت 9رنز سے کمپلائنس ڈیفنڈر کو شکست دی فرحان شفی کی آل رائو کارکردگی مین آف دی میچ قرار پائے کمپلائنس ڈیفنڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز اسکورکیا ، عبدالقوی نے 34 فرحاں شفی نے 27 اور ابرار احمدخان نے 20 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

جبکہ عدیل انجم اور حسن اکرم نے 27-27 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں کمپلائنس ڈیفنڈر نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی اسکور کرسکی ، حارث خالد نے 32 رنز مدثر شیخ نے 30 رنز اور عدیل انجم نے 24 رنز بنائے۔جبکہ فرحان شفی نے 15 رنز دیکر تین عبدالقوی نے 34 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اسکورر کے سید افرسیاب عالم اورامپائرنگ شیشم انصاری اور اعلے حیدر نے سرانجام دی
وقت اشاعت : 29/09/2020 - 23:42:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :