افغان کرکٹر نجیب تراکئی کی موت پر دنیا بھر کے کرکٹرز کا اظہار تعزیت ، پیغامات شیئر کئے

بدھ 7 اکتوبر 2020 15:15

افغان کرکٹر نجیب تراکئی کی موت پر دنیا بھر کے کرکٹرز کا اظہار تعزیت ، پیغامات شیئر کئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افغان کرکٹر نجیب تراکئی کی موت پر دنیا بھر کے کرکٹرز نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پیغامات شیئر کیے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ زندگی غیر متوقع چیز ہے، کرکٹر نجیب کی موت کی خبر افسوسناک اور حیران کٴْن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں نجیب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اہل خانہ اور دوستوں کیلئے صبر اور استقامت کی دعا بھی کی۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان راشد خان نے بھی ساتھی کرکٹر کی اچانک موت پر افسردہ ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں دارِ فانی سے کوچ کرجانے والے کرکٹر نجیب کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس طرح کسی بھی نوجوان کی موت کی خبر افسردہ کردیتی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان نے بھی دٴْکھ کا اظہار کرتے ہوئے پیغام شیئر کیا۔
وقت اشاعت : 07/10/2020 - 15:15:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :