انگلش پریمیر لیگ، وولوز نے لیڈز یونائیٹڈ کو 0-1 سے ہرادیا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:24

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء)انگلش پریمیر لیگ میں وولوز نے لیڈز یونائیٹڈ کو 0-1 سے شکست دیکر پوائنٹس ٹبیل پر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، میچ کا واحد گول جیمنیز نے اسکور کیا۔لیگ میں ایورٹن پہلے، آسٹن ولا دوسرے اور لیورپول تیسرے نمبر پر ہے۔انگلش پریمیر لیگ میں وولور ہیپٹن وانڈرز کا مقابلہ لیڈز یونائیٹڈ سے تھا، میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں کچھ تیزی آئی، وولوز نے میچ کے 70 منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی، یہ گول جیمنیز نے اسکور کیا،آخری 20 منٹ میں لیڈز یونائیٹڈ نے گول برابر کرنے کیلئے مخالف گول پر دباؤ بڑھایا تاہم وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، یوں میچ کا اختتام سے وولوز کی برتری پر ہوا۔اس فتح کے بعد وولوز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پر پانچویں پوزیشن پر آگئی۔ایورٹن پہلے، آسٹن ولا دوسرے اور لیورپول تیسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 23:24:46