ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان نے ویتنام پر برتری حاصل کر لی

ہفتہ 15 فروری 2014 17:31

ہنوئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) ڈیوس کپ ٹینس مقابلوں میں پاکستان نے ویتنام پر برتری حاصل کر لی ہے ، ڈبلز میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اورعقیل خان نے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ویتنام میں ہونیوالی ٹائی کے پہلے دن مقابلہ ایک ایک سے برابرتھا،دوسرے روزڈبلز میچ میں اعصام الحق اورعقیل خان کی کامیابی نے پاکستان کوبرتری دلادی۔پاکستانی جوڑی نے ویتنام کے کواک کھان اورلن گیانگ کوچھ ایک ،چھ دو،چھ سات اورچھ دوسے ہرادیا۔اس طرح پاکستان کوٹائی میں دوایک کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

وقت اشاعت : 15/02/2014 - 17:31:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :