القصیم کے شہر بریدہ میں جاری ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز دو سیمی فائنل کھیلے گے

پہلا سیمی فائنل الفتح کرکٹ کلب اور سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 اکتوبر 2020 11:15

القصیم کے شہر بریدہ میں جاری ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز دو سیمی فائنل کھیلے گے
القصیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،میاں محمد عظیم) القصیم کے شہر بریدہ میں جاری ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز دو سیمی فائنل کھیلے گے پہلا سیمی فائنل الفتح کرکٹ کلب اور سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا پہلے سیمی فائنل میں الفتح کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ دس اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر ایک سو چھ رنز بنائے جس میں جاوید خان کے اڑتیس اور صبغت اللہ نے سترہ رنز بنائے سٹار کرکٹ کلب کے بولر رسنی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور دو اوورز میں بائیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں ۔



جواب میں سٹار کرکٹ کلب نے مقررہ خدف نو اعشاریہ چار اوور میں مکمل کر لیا جس میں محمد عتیق نے اٹھائیس اور رسنی نے تیز ترین بائیس رنز بنائے رسنی کو شاندار آل راونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا دوسرے سیمی فائنل میچ میں ینگ سٹار کرکٹ کلب کا ٹاکرا لاہور لائنز کے ساتھ ہوا لاہور لائنز نے ینگ سٹار سے با آسانی یہ میچ چھ وکٹ سے جیت لیا ینگ سٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ایک سو تیرہ رنز بنائے جس میں عابد علی کے دھواں دار سترہ گیندوں پر چوالیس رنز شامل تھے جواب میں لاہور لائنز نے بھی آصف علی اور عدیل کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت مقررہ ہدف چار وکٹ کے نقصان پر نو اعشاریہ ایک اوورز میں حاصل کر لیا ۔

(جاری ہے)



آصف علی نے شاندار پچیس بال پر انچاس رنز بنائے اور دو وکٹ بھی حاصل کیں اس شاندار آل راونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ٹورنامنٹ کا فائنل بروز جعمہ بریدہ کرکٹ گراونڈ میں لاہور لائنز اور سٹار کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/10/2020 - 11:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :