رگبی لیگ کے اسٹار کیتھ ٹیٹمس تربیت کے دوران انتقال کر گئے

نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کے سڈنی میں تربیتی سیشن کے دوران اچانک پیٹ میں مروڑ ہوئی، رپورٹ

منگل 24 نومبر 2020 16:01

رگبی لیگ کے اسٹار کیتھ ٹیٹمس تربیت کے دوران انتقال کر گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء)رگبی لیگ کے 20 سالہ نوجوان اسٹار کیتھ ٹیٹمس اچانک انتقال گئے مینلے ورنگاہ سی ایگلز کلب کے مطابق نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کے سڈنی میں تربیتی سیشن کے دوران اچانک پیٹ میں مروڑ ہوئی۔

(جاری ہے)

پیٹ میں مروڑ کے باعث 20 سالہ نوجوان اسٹارکیتھ ٹیٹمس کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔انتہائی پھرتیلے اور مضبوط جسم کے مالک کیتھ ٹیٹمس کی ناگہانی موت پر اسپورٹس شخصیات کی جانب سے بھی رگبی اسٹار کو خراج عقیدت پیش گیا
وقت اشاعت : 24/11/2020 - 16:01:47