میراڈونا کے کھلے تابوت کے ساتھ تصاویر بنانے والے کارکن نے معافی مانگ لی

تصاویر لینے کا فیصلہ فوری تھا، پہلے سے اس کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، فرنانڈیز

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:07

میراڈونا کے کھلے تابوت کے ساتھ تصاویر بنانے والے کارکن نے معافی مانگ لی
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر ڈی ایگو میراڈونا کے کھلے تابوت کے ساتھ تصاویر بنانے والے کارکن کلاڈیو فرنانڈیز نے فٹبالر کے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔ مجموعی طور پر تین افراد نے فٹبال لیجنڈ کے کھلے تابوت کے ساتھ تصاویر کھنچوائی تھیں جس پر مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

کلاڈیو فرنانڈیز نے اپنے بیٹے کیساتھ (جو انگوٹھے سے ’تھمز اپ‘ کا اشارہ کر رہے ہیں) میراڈونا کے کھلے تابوت کے ساتھ کھڑے ہو کر تصاویر کھنچوائیں۔آن لائن وائرل ہونیوالی تصاویر میں میراڈونا کی میت کو صدارتی محل میں پڑے دیکھا جا سکتا ہے، ان تصاویر نے ان کے شائقین میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔فٹ بائولر کے وکیل، میٹیس مورلا نے عزم کیا ہے کہ وہ ان تصاویر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

فرنانڈیز نے بتایا کہ تصاویر لینے کا فیصلہ فوری تھا اور انھوں نے پہلے سے اس کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا ’ہر بچے کی طرح میرے بیٹے نے بھی ’تھمز اپ‘ کا اشارہ کیا اور انھوں نے فوٹو کھینچ لی۔ مجھے معلوم ہے کہ ہم نے بہت سارے لوگوں کو ناراض کیا گیا ہے اور انھوں نے اس کا غلط مطلب لیا ہے‘۔فرنانڈیز نے بتایا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔

انھوں نے بتایا ’وہ کہتے ہیں کہ وہ ہمیں مار ڈالیں گے، ہمارے سر پھاڑ دیں گے‘۔سیپلیوس پنیر جنازے کے پارلر نے بتایا کہ یہ تینوں افراد ان کی کمپنی کے ملازمین نہیں تھے اور انہوںنے تابوت لے جانے میں مدد کی تھی۔پارلر کے منیجر میٹیاس پیکن نے بتایا کہ ان تصاویر نے کمپنی کو سخت صدمہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے میراڈونا خاندان کے دیگر افراد کے لیے بھی آخری رسومات کا اہتمام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’اس خاندان کو ہم پر مکمل اعتماد ہے، اسی وجہ سے ہم بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں‘۔
وقت اشاعت : 28/11/2020 - 15:07:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :