بگ بیش لیگ، آندرے فلیچر کا مخصوص انداز میں شاندار چھکا، ویڈیو بھی وائرل

فلیچر نے مخصوص انداز میں چھکا لگایا، انہیں گیند باؤنڈری پار جانیکا اتنا یقین تھا کہ شاٹ لگانے کے بعد بھی سر نیچے رکھا،جب گیند باؤنڈری پار کرگئی تو انہوں نے سر اٹھا کر گیند دیکھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 دسمبر 2020 12:13

بگ بیش لیگ، آندرے فلیچر کا مخصوص انداز میں شاندار چھکا، ویڈیو بھی وائرل
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 دسمبر 2020ء ) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن سٹارز کے ویسٹ انڈین بلے باز آندرے فلیچر نے اپنے انداز میں ایک عمدہ چھکا لگایا، وہ اکثر اپنی اس شاٹ کو ’نو لکس سکس‘ سے تعبیر کرتے ہیں۔ اپنے لمبے چھکوں اور جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور 33 سالہ آندرے فلیچر نے ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز میں شاندار چھکا لگایا، انہیں گیند کے باؤنڈری سے پار جانے کا اس قدر یقین تھا کہ انہوں نے شاٹ لگانے کے بعد بھی سر نیچے ہی رکھا۔

(جاری ہے)

اگلے لمحے جب گیند باؤنڈری پار کر گئی تو انہوں نے سر اٹھا کر گیند کی جانب دیکھا، اس مخصوص انداز کو فلیچر ‘نو لکس سکس’ کا نام دیتے ہیں۔
اس شاندار شاٹ کو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے اور یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے خیالات اور ردعمل کا اظہار کررہے ہیں اور فلیچر کی اس شاٹ کی تعریفوں کے پل بھی باندھ رہے ہیں۔                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 12/12/2020 - 12:13:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :