امریکا کے ملک بولیویا میں فٹبال میچ کے دوران کتا اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا ، میچ کو روکنا پڑا

جمعرات 31 دسمبر 2020 14:45

امریکا کے ملک بولیویا میں فٹبال میچ کے دوران کتا اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا ، میچ کو روکنا پڑا
بولیو یا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2020ء) جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں فٹبال میچ کے دوران کتا اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔بولیویا کے شہر پوٹوسی میں مقامی ٹیموں کے فٹبال میچ کے دوران کتا خالی اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا اور میچ کے دوران گرائونڈ میں دوڑتا رہا۔

(جاری ہے)

کتے کے منہ میں کسی کھلاڑی کا جوتا بھی تھا جسے اٹھائے وہ گرائونڈ میں دوڑتا رہا۔ اس دوران کچھ وقت کے لئے میچ جاری رہا پر زیادہ مداخلت کرنے کی وجہ سے کتے کو گرائونڈ سے نکالنے کے لئے میچ کو 3 منٹ روکنا پڑا۔میچ روک کر ایک کھلاڑی نے انتہائی شفقت کے ساتھ کتے کو اٹھایا اور گرائونڈ سے باہر لے گیا۔اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔
وقت اشاعت : 31/12/2020 - 14:45:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :