ٹی20ورلڈکپ،جنوبی افریقہ نے ہالینڈ کو6رنز سے شکست دیدی،146رنز کے جواب میں مخالف ٹیم 18.4اوورزمیں139رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،سٹیفن مائی برگ کی برق رفتارففٹی ضائع، عمران طاہرکی4وکٹیں،آملہ22گیندوں پر43رنزبناکرنمایاں رہے،عمران طاہرکو بہترین کارکردگی پرمین آف دی میچ قراردیاگیا۔ تفصیلی خبر

جمعرات 27 مارچ 2014 20:42

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپرٹین مرحلے میں جنوبی افریقہ نے ہالینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی،146رنز کے جواب میں مخالف ٹیم 18.4اوورزمیں139رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،سٹیفن مائی برگ کی برق رفتارففٹی ضائع، عمران طاہرکی4وکٹیں،آملہ22گیندوں پر43رنزبناکرنمایاں رہے،عمران طاہرکو بہترین کارکردگی پرمین آف دی میچ قراردیاگیا۔

جمعرات کوچٹاگانگ کے ظہور احمد سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی صرف تین کے مجموعی سکورپرپروٹیزکاپہلاکھلاڑی بغیرکوئی رن آؤٹ ہوگیا اس کے بعدکپتان فاف ڈوپلیسی اورہاشم آملہ نے سکورکو45تک پہنچایا تو آملہ22گیندوں پرسات چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 43رنزبناکرجمیل کاشکاربنے نویں اوورمیں ڈوپلیسی بھی آؤٹ ہوگئے اس کے بعدکوئی بھی افریقی بلے بازوکٹ پرجم کرنہ کھیل سکا اوروقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں کپتان فاف ڈوپلیسی 24 اور اے بی ڈی ویلیئر 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے، ملر17 ،ڈومنی 12،عمران طاہر9رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے ہالینڈ کیخلاف میچ میں مقررہ بیس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک145رنزبنائے ۔ہالینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب باوٴلر جمیل رہے انھوں نے چار اوور میں صرف انیس رن دیئے اور پانچ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا،ٹام کوپر، لوگر وین بیک، ٹم وین ڈر گگٹن اور مائیکل سوارٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیدرلینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ ہآغاز کیا گیا ، پہلے دس اوور میں نوے رن بنا لیے تھے اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آوٹ ہوا تھا اوپننگ بلے بازوں نے پروٹیز بولروں کی خوب پٹائی کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے، مائیکل سوارٹ کے آوٴٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز ویسلے بریسی نے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم پوری ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی وہ یہ میچ فتح سے قریب پہنچ کر ہار گئے،نیدرلینڈ کی طرف سے سٹفن مائیبرگ نے برق رفتار51رنزکی اننگزکھیلی جبکہ دیگربلے بازوں میں کوئی بھی نمایاں بیٹنگ نہ کرسکا ۔

18.4اوورزمیں ہالینڈ کی پوری ٹیم138رنزپرآؤٹ ہوگئی اورجنوبی افریقہ نے یہ میچ6رنز سے جیت لیا پروٹیز کی طرف سے پاکستانی نژاد عمران طاہر4، سٹین دو،ٹسوبے،ہینڈرکس اورڈومنی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔عمران طاہرکو بہترین باؤلنگ پرمین آف دی میچ کاایواردیاگیا۔

وقت اشاعت : 27/03/2014 - 20:42:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :