کرونا، کرکٹ کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر میل ملاپ محدود رکھنے کی ہدایت

جمعرات 7 جنوری 2021 14:48

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر میل ملاپ محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ دی گئی، ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر میل ملاپ محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کو دوران سفر اور جنوبی افریقا سے سیریز کے پروٹوکولز سے بھی آگاہ کیا۔کھلاڑیوں کے بائیو سیکیور ببل میں جانے سے پہلے گھروں میں دو بار اور ایک ٹیسٹ ببل سے پہلے ہوگا، کھلاڑیوں کو دوران سفر سختی سے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کھلاڑیوں کو پاکستان پہنچنے پر میل ملاپ محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان اسکواڈ (کل)9جنوری کو نیوزی لینڈ سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گا۔
وقت اشاعت : 07/01/2021 - 14:48:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :