انسانی تاریخ کا حیرت انگیز کارنامہ، تاریخ بدل دی گئی

پہلی مرتبہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بڑی اور مشکل ترین چوٹی "کے 2" سر کر لی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2021 21:10

انسانی تاریخ کا حیرت انگیز کارنامہ، تاریخ بدل دی گئی
سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2021ء) موسم سرما میں دنیا کی دوسری بڑی اور مشکل ترین چوٹی کے 2 سر کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ 16 جنوری 2021 کو انسانی تاریخ کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دے دیا گیا۔ نیپالی کوہ پیماوں کی جانب سے انسانی تاریخ بدل دی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بڑی اور مشکل ترین چوٹی کے 2 سر کر لی گئی ہے۔






ہفتے کے دوپہر کو کوہ پیماوں کی جانب سے بھیجی گئی اطلاعات کے مطابق بتایا گیا تھا کہ دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے 2 کو موسم سرما میں سر کرنے کیلئے کوہ پیماؤں کی ٹیم کا فاصلہ صرف 211 میٹر باقی رہ گیا۔

(جاری ہے)



غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ کیمپ ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 رکنی نیپالی کوہ پیما دشوار گزار حصہ پار کرنے میں کامیاب ہوگئے، نیپالی کوہ پیما کے ٹو کی انتہائی بلندی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ دشوارگزارحصے کی برفانی چٹان 8 ہزار 400 میٹر بلند ہے، برف زیادہ ہونے کے باعث کوہ پیماؤں کی رفتار سست رہی۔

نیپالی کوہ پیما نینگما جی مصنوعی آکسیجن کے بغیر پہاڑ پر چڑھے جبکہ باقی تمام کوہ پیماوں کی جانب سے مصنوعی آکسیجن کا استعمال کیا گیا۔ واضع رہے کہ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جا چکا تھا۔ صرف کے 2 دنیا کی واحد چوٹی تھی جسے کبھی بھی موسم سرما میں سر نہیں کیا جا سکا تھا، تاہم اب یہ ریکارڈ بھی قائم کر لیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 16/01/2021 - 21:10:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :