ورلڈ کپ 2014میں ناقص کار کر دگی پر سوشل میڈیا نے یوراج سنگھ کو مسلسل مذاق اور تنقید کا نشانہ بنایا

جمعرات 10 اپریل 2014 14:46

ورلڈ کپ 2014میں ناقص کار کر دگی پر سوشل میڈیا نے یوراج سنگھ کو مسلسل مذاق اور تنقید کا نشانہ بنایا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اپریل 2014ء) ورلڈ کپ 2014میں ناقص کار کر دگی پر سوشل میڈیا نے یوراج سنگھ کو مسلسل مذاق اور تنقید کا نشانہ بنایا میڈیا رپورٹ کے مطابق یوراج سنگھ نے 21 گیندوں پر صرف 11 رنز بنائے اور ان کی اس سست رفتار بلے بازی کی وجہ سے بھارت اپنی اننگز کے آخری اوورز میں بہت کم رنز بنا پایا۔ٹوئٹر پر لوگوں نے یوراج سنگھ پر اپنا غصہ ظاہر کیا کسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وجے مالیا کو انھیں (یوراج کو) او ایل ایکس پر فروخت کر دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سال وجے مالیا کی ٹیم نے انھیں آئی پی ایل کی نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت پر خریدا ہے۔ایک دوسرے شخص نے لکھا ک روڈ پر بنائے جانے والے سپیڈ برییر کا نام یوراج سنگھ رکھ دیا جانا چاہیے۔دوسری جانب بالی وڈ کے معروف فلم ساز ڈیوڈ دھون کے بیٹے اور اداکار ورون دھون نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یووراج سنگھ نے ہمیں ورلڈ کپ جتایا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے ہم سب کو تب خوشی دی جب وہ کینسر جیسی خوفناک بیماری سے دو چار تھے۔

لوگ اس سب کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ہدایتکار مدھر بھنڈارکر لکھتے ہیں کہ کون ہیں یہ بیوقوف جو ایک میچ کے ہار جانے سے یووی کو اتنا برا بھلا کہہ رہے ہیں؟ کیا یہ لوگ بھول گئے ہیں کہ وہ یووی ہی تھے جنھوں نے ہمیں دو ورلڈ کپ جتائے تھے؟۔‘اداکار ڈینو موریا نے بھی یوراج کی حمایت کی اور ٹوئٹر پر لکھا کہ یوراج پر غصہ نکالنے والے لوگوں میں دماغ کی کمی ہے۔

کرکٹ ایک کھیل ہے، کوئی جیتتا ہے تو کوئی ہارتا ہے۔‘مصنفہ شوبھا ڈے نے بھی یوراج سنگھ کا دفاع کرتے ہوئے ٹوئٹر لکھا کہ ہم کتنے کم ظرف ہیں جو یوراج سنگھ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے۔سلمان خان کے بھائی اور فلم ساز اداکار ارباز خان نے لکھا کہ یووی ہمارے لیے فتح گر کھلاڑی رہے ہیں۔ کل ان کا دن نہیں تھا اور بدقسمتی سے اس دن فائنل میچ تھا، تاہم وہ عظیم کھلاڑی ہیں۔

امیتابھ بچن نے بھی اپنے بلاگ میں ہندوستانی ٹیم کی حمایت کی اور فائنل تک پہنچنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ وہ یوراج کے لیے خراب دن تھا۔ٹنڈولکر نے ان کی حمایت میں تو یہاں تک لکھ دیا کہ ’ہم جیسے بہت سے لوگ یہ چاہیں گے کہ تم 2015 کی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہو اور اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرو۔یوراج کے والد یوگ راج نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری تنہا یوراج پر عائد نہیں کی جا سکتی۔

وقت اشاعت : 10/04/2014 - 14:46:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :