علی سدپارہ کی تلاش ،خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کا فیصلہ

تینوں کوہ پیمائوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 فروری 2021 11:32

علی سدپارہ کی تلاش ،خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 فروری 2021ء ) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کا چوتھے روز بھی سراغ نہیں مل سکا۔ علی سدپارہ سمیت کے ٹو سر کرتے ہوئے لاپتا ہونے والے تینوں کوہ پیماؤں کو ڈھونڈنے کے لیے آج خصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے گزشتہ دنوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کے سخت سردی میں اتنی بلندی پر بچنے کے چانسز انتہائی کم ہیں، اب لاشوں کی تلاش کی جانی چاہیئے۔ واضح رہے کہ کے 2 پر موسمیاتی حالات انتہائی سخت ہوتے ہیں،یہاں 200 کلو میٹر فی گھنٹہ (125 میل فی گھنٹہ) سے زیادہ ہوائیں چل سکتی ہیں اور درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ (منفی 76 فارن ہائیٹ) تک گر سکتا ہے، ماؤنٹ ایورسٹ کے برخلاف جسے جوان اور بوڑھے ہزاروں کوہ پیمائوں نے سر کیا ہے، کے 2 پر یہاں کے سخت حالات کی وجہ سے بہت کم سفر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدر نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ دوسرے دن بھی ہیلی کاپٹروں کی تلاش میں لاپتہ کوہ پیماؤں کا کوئی نشان نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹروں کے عملے نے 7،000 میٹر (23،000 فٹ) اونچائی تک کے راستے پر کوہ پیمائوں کو تلاش کیا۔ اس تلاش کی مہم کے منیجر چھانگ داوا شیرپا نے بتایا کہ وہ کوہ پیمائوں کا سراغ لگانے کی کوشش کرنیوالی ایک سرچ ٹیم کا حصہ ہے۔ شیرپا نے ایک بیان میں کہا کہ ’سرچ ٹیم آبروزی اور دیگر راستوں سے گذری ،کیمپ 4 سے اوپر موسم انتہائی خراب تھا، بدقسمتی سے کوہ پیمائوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
وقت اشاعت : 09/02/2021 - 11:32:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :